ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل نیشنل  ہائی وے66 پر خالی گیس ٹینکر الٹ گیا

بھٹکل نیشنل  ہائی وے66 پر خالی گیس ٹینکر الٹ گیا

Wed, 14 Oct 2020 11:47:47    S.O. News Service

بھٹکل،14؍اکتوبر (ایس او نیوز) آج صبح  نشاط نرسنگ ہوم کے قریب نیشنل ہائی وے 66 پر اچانک گیس ٹینکر الٹ جانے سے آس پاس کے لوگ گھبرا گئے اور جانکاری لینے کے لئے گھروں سے  باہر نکل آئے ، لیکن جب پتہ چلا کہ گیس ٹینکر بالکل خالی ہے تو سب نے سکون کی سانس لی۔

کل رات سے ہلکی ہلکی برسات مسلسل ہورہی ہے اور شاید اسی وجہ سے ٹینکر بے قابو ہوکر سڑک سے پھسل گیا اور قریب کی ڈھلان میں الٹ کر گرگیا۔ یہ ٹینکر ہندوستان پٹرولیم  کمپنی کی ملکیت تھا جو گوا سے منگلورو کی طرف جارہا تھااوراسے جھارکھنڈ کا رہنے والا اجئے جادو چلارہا تھا۔ حادثے میں اسے کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی ہے۔ٹینکر الٹنے کی خبر ملنے پر ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔


Share: